پشاور:گرفتاری کا خدشہ: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے
پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت درخواست منظور کر لی،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب پر اسلام آباد اور پنجاب میں 21 مقدمات درج کئے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے،راہداری ضمانت منظور کی جائے،
عدالت پیشی کے موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آج پشاور ہائیکورٹ کا ممنون ہوں، حق سچ کا ساتھ دیا، ضمانت کے لئے آیا تھا، پاکستان میں اس وقت قانون کی عملداری کا فقدان ہے، ہر ایک کیس میں مجھے نامزد کیا جارہا ہے، فارن ایکٹ کا کیس بھی مجھ پر ڈالا، ہم اسکی مذمت کرتے ہیں، عمران خان تک ہمارے ساتھیوں کی رسائی نہیں ہو رہی، آج ملاقات شیڈول ہے، دیکھین اسکا کیا بنتا ہے، پچھلے دنوں عمران سے ٹی وی، اخبار کی سہولیات لی گئیں، پانی بجلی کاٹ دیا جاتا تھا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، اعظم سواتی کو ایک بار پھر اندر کر دیا گیاسیمابیہ طاہر کی کل رہائی ہوئی، یہ آئی ایم ایف کے ٹارگٹ نہیں پورے کر رہے، منی بجٹ انکو لانا پڑنا ہے، ملک میں مہنگائی کا سیلاب ہے،ایک بے چینی ہے،ہم جمہوری احتجاج کریں گے، غیر جمہوری برتاؤ درست نہیں، ہم کسی کا گلا نہیں کاٹ سکتے، آرمی ایکٹ کا طریقہ کار غلط تھا یہ ہاؤس کمیٹی میں جانا چاہیے تھا،میں جوڈیشل کمیشن کا ممبر ہوں، وہاں ہم نے پوائنٹ آف ویو دیا تھا، میں نے ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے اور یہی کہا ہے کہ امریکی اور پاکستانی عوام کے درمیان رابطے بہتر ہوں گے، ملکوں کی دوستی ہونی چاہئے، بہت سارے پاکستانی امریکہ میں مقیم ہیں، ہم چاہتے ہیں تعلقات اچھے ہونے چاہئے،
میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر
خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا
نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ
خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم
خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے
تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو
خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟