اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دائر کردہ مقدمے کو ختم کرنے کے لیے 2 کروڑ 45 لاکھ ڈالر (24.5 ملین) ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2021 میں کیپیٹل ہل ہنگاموں کے بعد اکاؤنٹ معطل کیے جانے پر یوٹیوب، فیس بک اور ایکس کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کمپنیوں نے ٹرمپ پر تشدد بھڑکانے کے الزامات لگاتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس بلاک کر دیے تھے۔کیلیفورنیا کی عدالت میں جمع کرائے گئے دستاویزات کے مطابق یہ تصفیہ کسی قصور یا ذمہ داری کی قبولیت نہیں بلکہ معاملے کو ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت یوٹیوب کی جانب سے دی جانے والی رقم میں سے 22 ملین ڈالر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملیں گے، تاہم انہوں نے ہدایت کی ہے کہ یہ رقم نیشنل مال کی بحالی اور وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر پر خرچ کی جائے۔باقی 2.5 ملین ڈالر دیگر مدعیان کو دیے جائیں گے، جن میں وہ مصنفہ بھی شامل ہیں جن کا اکاؤنٹ کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کے الزام پر معطل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب نے تقریباً دو سال تک معطل رکھنے کے بعد مارچ 2023 میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا تھا۔ اس سے قبل فیس بک اور ایکس بھی ٹرمپ کے ساتھ تصفیہ کر چکے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی نامزد

لاہور میں شہری سے رشوت لینے والے 4 ڈولفن اہلکار برطرف

غزہ پر اسرائیلی حملے، مزید 45 فلسطینی شہید، 150 سے زائد زخمی

سندھ حکومت کا این جی اوز کو مقامی افراد کو ملازمت دینے کی ہدایت

Shares: