امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں سال ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سربراہی اجلاس میں شرکت سے قبل چین کا ممکنہ دورہ کر سکتے ہیں یا جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کا امکان ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اتوار کے روز متعدد ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ 30 اکتوبر سے یکم نومبر کے درمیان ہونے والے اے پی ای سی اجلاس سے قبل چین کا دورہ کر سکتے ہیں یا جنوبی کوریا میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔امریکا اور چین اس وقت دوطرفہ تعلقات میں کشیدگی کا سامنا کر رہے ہیں، خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی محصولات کی جنگ عالمی تجارت اور سپلائی چینز پر گہرے اثرات ڈال چکی ہے۔ دونوں ممالک ان تنازعات کو کم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی سفارتی روابط بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق، اس سال کے دوران دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے امکانات پر بات چیت جاری رہی ہے، تاہم اب تک ملاقات کی تاریخ یا مقام سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ ملاقات طے پاتی ہے تو یہ عالمی سفارت کاری کے لیے ایک اہم پیش رفت ہوگی، خصوصاً ایسے وقت میں جب دنیا تجارتی استحکام اور اقتصادی بحالی کی جانب دیکھ رہی ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

ماسکو میں پیوٹن اور علی لاریجانی کی ملاقات، ایرانی جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال

کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی، دوخطرناک دہشتگرد ہلاک، تفصیلات آگئیں

آر ایس ایس سے منسلک کانوریوں کا بھارتی فوجی پر بہیمانہ تشدد، مودی حکومت خاموش

بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کا سفاکانہ قتل، ویڈیو وائرل

Shares: