امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جنگ سب کے لیے بہتر انداز میں ختم ہو، اور ان کے خیال میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں جنگ روکنے کا اچھا موقع ہے، ہم یوکرین کے عوام کی خوشحالی چاہتے ہیں۔ اگر معاملات درست رہے تو یوکرین اور روسی صدور کے ساتھ سہ فریقی میٹنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ جنگ وقتی طور پر رُکے اور پھر چند سال بعد دوبارہ شروع ہو۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے سفارتی راستے کی حمایت کرتے ہیں اور سب کو اس کی حمایت کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ روس۔یوکرین جنگ ختم کرانے کے مشن پر ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی تھی اور آج زیلنسکی سے ملاقات سے قبل جنگ بندی کی شرائط سے بھی آگاہ کر دیا تھا۔
کراچی میں میں بارش کا امکان، وزیراعلیٰ سندھ کا ہنگامی اجلاس
سیالکوٹ میں واسا کو واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
پاک فضائیہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 48 ٹن امدادی سامان پشاور پہنچا دیا
خیبرپختونخوا: سیلاب سے 83 سرکاری اسکول تباہ، سیکڑوں جزوی متاثر