ٹرمپ نے ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری دے دی
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو ایک اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایلون مسک اور سابق ری پبلکن صدارتی امیدوار ویوک رام سوامی "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شنسی” (DOGE) کی سربراہی کریں گے۔ ٹرمپ نے ایلون مسک، جو کہ ری پبلکن کی صدارتی مہم کے دوران 119 ملین ڈالر خرچ کر چکے ہیں، کو وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صدارتی الیکشن جیتے تو مسک کو ایک اہم عہدہ دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں لکھا کہ ایلون مسک اور رام سوامی حکومتی بیوروکریسی کے تسلط کو ختم کرنے، غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے اور وفاقی ایجنسیوں کی ساخت کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیے کام کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، "DOGE” ایک حکومتی ایجنسی نہیں ہے بلکہ یہ ایک آزاد ادارہ ہوگا جو حکومت سے باہر رہ کر ٹرمپ انتظامیہ کو مشورے اور مدد فراہم کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایلون مسک اور بائیو ٹیک انٹرپرینیئر رام سوامی دونوں اس عہدے پر رہتے ہوئے نجی شعبے کے لیے بھی کام کر سکیں گے۔ ایلون مسک نے اس عہدے کے لیے اپنی نامزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ان کا محکمہ امریکی نظام اور فضول اخراجات میں ملوث حکومتی اداروں کو "جھٹکے” فراہم کرے گا۔ وہ ماضی میں امریکی بجٹ سے 2 کھرب ڈالر کم کرنا چاہتے تھے لیکن اس حوالے سے انہیں بہت کم معلومات فراہم کی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ ایلون مسک نے ستمبر 2024 میں الیکشن سے دو ماہ قبل سوشل میڈیا پر DOGE کے عہدے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی۔
ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف
ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ
ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان