امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان اپنے تعلقات کے مسائل کو خود حل کر لیں گے،
ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں تاریخی تنازعات موجود ہیں اور وہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کو جانتے ہیں، تاہم انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا وہ ان سے رابطہ کریں گے یا نہیں۔”وہ اپنے مسائل کو کسی نہ کسی طریقے سے حل کر لیں گے۔” ٹرمپ نے کہا، "پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ ہے، لیکن ہمیشہ سے ایسا رہا ہے۔”
منگل کو کشمیر کے ایک سیاحتی مقام پر 26 افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ بھارت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں پاکستانی عناصر ملوث تھے، لیکن اسلام آباد نے اس الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔حملے کے بعد دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ بھارت نے ایک اہم آبی معاہدہ معطل کر دیا ہے، جب کہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردی ہے۔ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات بھی خطرے میں ہیں۔
جمعہ کے روز بھارتی اسٹاک مارکیٹس میں کشیدگی کی وجہ سے کمی واقع ہوئی ہے، بھارت کی اپوزیشن جماعتیں سیکورٹی کی ناکامی پر بھارتی وزیراعظم مودی اور امت شاہ سے استعفیٰ مانگ رہی ہیں، ایسی صورتحال میں مودی کو امید تھی کہ ٹرمپ پہلگام ڈرامے پر کوئی سخت بیان دے کر بھارت کی حمایت کریں گے لیکن مودی کو مایوسی ہوئی کیونکہ ٹرمپ نے پہلگام ڈرامے کو بالکل ہی نظر انداز کر دیا