ٹرمپ نے عدالتی کارروائی کو انتخابی عمل میں مداخلت اور جج کو متعصب قرار دے دیا

0
47

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقدمے کے جج Juan Merchan کو متعصب قرار دیا اور کہا کہ یہ ٹرمپ سے نفرت کرنے والا جج ہے۔

باغی ٹی وی: ٹرمپ نے عدالتی کارروائی کو انتخابی عمل میں مداخلت قرار دے دیا نیویارک عدالت میں پیشی کے بعد فلوریڈا میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر نے کہا کہ 75 ملین ووٹ لینےوالے امریکی صدر پر فرد جرم عائد کی جارہی ہے۔

ہمیں امریکہ کو سبق سکھانا ہے پھر ہو جائےگا کہ ایک سفیر کے فرائض کیا …

انہوں نے نیویارک کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کو بھی مجرم کہتے ہوئے کہا کہ براگ کو مستعفی ہونا چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے امریکا بدنظمی کا شکار ہوچکا ہے، امریکا کی معیشت تباہ ہورہی ہے، افراط زر قابو سے باہر ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے چین سےاور سعودی عرب نےایران سےشراکت کرلی ہے اگر وہ امریکا کے صدر ہوتے تو ایسا کبھی نہ ہوتا میرا واحد جرم اپنی قوم کا ان لوگوں سے بے خوف دفاع ہے جو اسے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ 2024 میں دوسری بار امریکا کے صدر بننے کے لیے پرامید ہیں، انہوں نے کہا کہ بےشک ہم ہر صورت امریکا کو پھر سے عظیم تر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پر اداکارہ کو ادائیگی سے متعلق 3 کیسز میں فردجرم عائد کی گئی، انہیں 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج الٹنے کی کوشش کے الزام کا بھی سامنا ہے ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مدعاعلیہ نے کاروباری ریکارڈ میں ہیراپھیری کی تاکہ ووٹرز سے مجرمانہ عمل چھپائے۔

ٹرمپ کو کرمنل چارجز پر گرفتار کرلیا گیا

مدعاعلیہ نے17-2015 کے دوران سازش کی تاکہ 2016 کےصدارتی انتخابات پر اثر انداز ہو، ٹرمپ نے اپنے خلاف منفی مواد خریدا تاکہ چھاپا نہ جاسکے، انتخابی عمل میں مدد ملےٹرمپ نےانتخابی قوانین کی خلاف ورزی کی، ادائیگیوں کو غلط انداز میں دکھایا، ٹرمپ نے وکیل کے ذریعےفحش فلموں کی اداکارہ کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر دلوائے۔

مقدمے میں کہا گیا کہ سابق صدر کا اداکارہ کو رقم دینے کا مقصد اپنے جنسی تعلق کو چھپانا تھا، ان کے وکیل کی جانب سے اداکارہ کو دی گئی رقم غیر قانونی ہے اور ان کا وکیل اس غیرقانونی ادائیگی کا جرم تسلیم کرچکا ہے ٹرمپ ٹاور کا دربان ٹرمپ کے مبینہ بغیر شادی پیدا بچے سے متعلق خبر دینا چاہتا تھا، تاہم ٹرمپ کے حامی میڈیا گروپ نے دربان کی اسٹوری کے حقوق 30 ہزار ڈالر میں خریدے۔

مقدمہ میں کہا گیا کہ بچے سے متعلق خبر غلط ثابت ہونے پر میڈیا گروپ نے دربان سے ڈیل ختم کرنا چاہی، ٹرمپ کے وکیل نے میڈیا کمپنی پر زور دیا کہ دربان سے ڈیل صدارتی الیکشن تک جاری رکھے۔

خفیہ رقم کی ادائیگی کا کیس: ڈونلڈ ٹرمپ آج عدالت میں پیش ہوں گے

جون 2016 میں خاتون نے ٹرمپ سے جنسی تعلق کا دعوی کیا، میڈیا کمپنی نے خاتون کو ڈیڑھ لاکھ ڈالر دے کر جنسی تعلق پر خاموشی کا سمجھوتہ کیا، جبکہ جنسی تعلق کی دعویدار دوسری خاتون کو 360 ہزار ڈالر دے کر خاموش کرایا گیا۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کی عدالت میں تاریخی سماعت کے بعد روانہ ہوگئے انہیں جج نے ٹرائل سے پہلے کی پابندیوں کے بغیر حراست سے رہا کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پر اداکارہ کو ادائیگی سے متعلق 3 کیسز میں فردجرم عائد کی گئی، انہیں 2020 کے صدارتی الیکشن کے نتائج الٹنے کی کوشش کے الزام کا بھی سامنا ہےٹرمپ کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویز کی مس ہینڈلنگ کےالزام کا بھی سامنا ہے۔

جاسوسی غبارے نے امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات چین بھیجیں

Leave a reply