امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 67 ہزار افراد انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی کے باعث حج کی سعادت سے محروم رہ گئے، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر کے ظلم کا ساتھ دیا، انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کے بجائے جنگ کو فوقیت دی ہے،انہوں نے ہمیشہ جنگ کو ترجیح دی،امریکہ نسل کشی کی پالیسی پر گامزن ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اور پاکستان کی سیاسی قیادت نے کوئی واضح احتجاج نہیں کیا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فیلڈ مارشل تمام مسلم ممالک کے سپہ سالاروں کا اجلاس بلائیں تاکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ موقف اختیار کیا جا سکے۔

آپریشن سندورکی ناکامی: بھارتی تجزیہ کار وں کی مودی سرکار اور انیل چوہان پر تنقید

امیر جماعت اسلامی نے حالیہ بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت کے عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آ رہے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس کے بوجھ میں دبا دیا گیا ہےتنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملنا چاہیے جبکہ جاگیردار اور مراعات یافتہ طبقہ بدستور ملک کو لوٹ رہا حکومت کےمہنگائی کم کرنےکےدعوے بے نقاب ہوگئے جب تک عملی اقدامات نہیں ہوں گےمہنگائی کم نہیں ہوگی، حکومت سے مطا لبہ ہے کہ بجٹ میں ایک لاکھ 25 ہزار تنخواہ والے شخص کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے۔

ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کی روش خوش آئند ہے،بلاول

Shares: