امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر حماس اقتدار چھوڑنے سے انکار کرتا ہے تو اسے "مکمل تباہی” اور "صفحہ ہستی سے مٹانے” کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بیان امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے ساتھ گفتگو کے دوران موصول ہوا جب اینکر جیک ٹیپر نے ٹرمپ سے مجوزہ جنگ بندی منصوبے اور حماس کے ممکنہ ردِعمل کے بارے میں پوچھا۔ٹرمپ نے بتایا کہ اگر حماس اقتدار میں برقرار رہنے پر اصرار کرے گا تو نتائج سنگین ہوں گے، اور جب لنزے گراہم کے بیان کے حوالے سے پوچھا گیا کہ حماس نے 20 نکاتی منصوبہ مؤثر طور پر مسترد کر دیا ہے تو صدر کا جواب تھا "ہم دیکھیں گے” — وقت ہی اصل صورتحال بتائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ جلد معلوم کر لیں گے کہ آیا حماس امن کے لیے واقعی سنجیدہ ہے یا نہیں، اور اس معاملے میں وہ "سخت محنت” کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو ان کے وژن کی حمایت کرتے ہیں۔

عقیدت مند مہاجرین کا خیال رکھیں،پوپ لیو کی اپیل

خیبرپختونخوا حکومت نے ایمل ولی کو سیکیورٹی اہلکار واپس دے دیے

شہباز شریف ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے

Shares: