امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال کے اوائل میں چین کا دورہ کریں گے، جبکہ رواں ماہ کے آخر میں جنوبی کوریا میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز کی میزبانی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چین آنے کی دعوت ملی ہے اور اس دورے کے لیے ابتدائی منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک منصفانہ تجارتی معاہدہ طے پا جائے گا، جبکہ آسٹریلیا کو ایٹمی توانائی سے چلنے والی آبدوزوں کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت بیجنگ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے اور انڈو پیسفک خطے میں اتحادیوں کے ساتھ دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی علامت ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ "مجھے یقین ہے ہمارا چین کے ساتھ معاملہ بہتر رہے گا، چین بھی کشیدگی نہیں چاہتا۔”

انہوں نے امریکی فوج کی طاقت پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے پاس دنیا کا بہترین دفاعی نظام ہے، کوئی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کرے گا، اور ہم ایک مضبوط تجارتی معاہدے تک پہنچیں گے جس سے دونوں فریق خوش ہوں گے۔”ٹرمپ نے ان خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا کہ بیجنگ، واشنگٹن پر تائیوان کی آزادی کی حمایت سے باز رہنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے.

غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا

ٹک ٹاک نے پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کردیں

محمد رضوان برطرف، شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر

وفاقی وزیرداخلہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملکی و سیاسی صورتحال پر گفتگو

Shares: