ٹرمپ امریکا کا نواز شریف،وائٹ ہاؤس سے جیل جانے کی تیاریاں، اہم انکشافات، مبشر لقمان کی زبانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کہتے ہیں بدلتا ہے رنگ آسمان کیسے کیسے، ہم اللہ تعالیٰ کی کرامات دیکھتے ہیں اور پھر بھی بھول جاتے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسوقت بڑی مشکل میں ہیں، کوئی بھی شخص ،آپ ان پر رشک نہیں کر سکتے جو مشکلات ہو رہی ہیں، عنقریب ٹرمپ جنوری کے بعد جیل بھی جا سکتے ہیں،ٹرمپ کوشش کر رہے ہیں کہ سات سٹیٹ میں ری کاؤنٹ ہو جائے وہ سپریم کورٹ جانے کو تیار ہیں کیونکہ یہ موت زندگی کا مسئلہ ہے، دھاندلی کی بات کر رہے ہیں وہ اپنے اوپر جو لاتعداد کیسز ہیں انکو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری طرف کافی لوگوں کو جیل بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ انکی ذاتی زندگی میں بھی اتار چڑھاؤ آ رہے ہیں انکی بیوی ان سے طلاق لینا چاہتی ہے، میلانیا نے الیکشن کے نتائج کا انتظار کیا شائد یہ بات آپس میں پہلے ہوئی ہو، امریکی الیکشن میں فیملی لائف بہت میٹر کرتی ہے، وہاں قوانین ایسے ہیں کہ میلانیا جب چھوڑیں گی تو جو الزام لگائیں گی وہ ثابت ہو گیا تو ٹرمپ کے پیسے،جائیداد کا بہت بڑا حصہ میلانیا کو مل جائے گا، زندگی کا پارٹنر انکو چھوڑ رہا ہے، ٹرمپ نے کبھی خواتین کی عزت نہیں کی لیکن میلانیا کو چھوڑنے سے انکے بینک بیلنس کو بہت فرق پڑے گا

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ بطور صدر ایک سپیشل پروٹیکشن تھی قانونی طور پر کہ انکو کسی کیس میں عدالت نہیں لے جا سکتے تھے،اب ہو کیا رہا ہے جب ٹرمپ صدر نہیں رہے وہ سپیشل پروٹیکشن جو پاکستان میں بھی صدر پاکستان کو حاصل ہے،اسی لئے آصف علی زرداری کی جب ڈس کوالیفکیشن کی باری آئی تو وزیراعظم گیلانی ڈس کوالیفائی ہو گئے،صدر کو سپریم کورٹ نہیں کر سکی کیونکہ خاص وجہ حاصل تھی، ٹرمپ کو سپیشل پروٹیکشن اب ختم ہو جائے گی اور اسکی گردن پر اب بہت زیادہ تلواریں ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ کی آب بیتی لکھنے والے ڈیوڈ جونسن نے دعویٰ کیا ہے کہ لاتعداد کیسز ایسے ہیں جن کی وجہ سے ٹرمپ جیل کی ہوا کھا سکتے ہیں، ٹرمپ آرگنائزیشن پر سیریس کیس ہے جو عدالت میں چل رہا ہے،اس میں ٹرمپ کئی قسم کے جرائم میں مطلوب ہیں، فنانشل فراڈ، یہ سیریس جرائم ہیں، ہم پاکستان میں شاید اتنا تصور نہیں کر سکتے لیکن وہاں کوئی معافی نہیں اور اگر کسی کو ہمدردی بھی نہیں ہوتی اگر کوئی چوری میں بھی ملوث پایا جائے، بزنس فراڈ، انکم ٹیکس، بینک فراڈ، منی لانڈرنگ کے الزامات ٹرمپ پر ہیں

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کو انکا نہ کرنے دینے کا سیریس کیس ٹرمپ پر ہے، الیکشن کیمیئن وائلیشن کے بھی الزام ہیں، ایک الزام ایسا ہے جس کی وجہ سے انکی طلاق ہوئی یا وجہ طلاق بن گئی یا بن سکتی ہے، جب میلانیا کی باقاعدہ پٹیشن کوئی کورٹ میں آئے گی تو وہ وجہ بتائیں گی تو سامنے آ جائے گی، ٹرمپ کے 2018 میں وکیل کو تین سال سزا ہو چکی ہے لیکن ٹرمپ صدر ہونے کی وجہ سے بچ گئے، اس میں الزام ثابت ہو چکا ہے، جرم ثابت ہو چکا ہے اور عدالت تفتیش ثابت کر چکی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کو اس میں تین سال قید ہوئی ، اگر وکلاء کو پاکستان میں قید ہو تو بار کے الیکشن نہ ہوں کہ پتہ نہیں کون کون اندر جائے گا، جو کیمپین فنڈ ہے ،جو ڈونیشن ملی انکی پارٹی کو وہ کم سے کم دس ڈالر ہوتی ہے، انکا آڈت ہوتا ہے، اسکے استعمال کا بھی آڈٹ ہوتا ہے کہ کہاں کہاں استعمال ہوا، اس میں سے ٹرمپ نے اپنے وکیل سے ہش پیمنٹ کروائیں اپنے وکیل سے، جن بدنام زمانہ خواتین کو وہ اپنے پاس لایا اور وقت گزار، ایک ایکٹر کا تو نام سامنے آ گیا انکی پیمنٹ اس پیسوں سے ہو گئی،جیسے نواز شریف کے بارے میں کہتے ہیں کہ نواز شریف نے ایون فیلڈ لیا اور ڈکلیئر نہیں لیا تو غلط بات ہے اور اگر حکومت کے فنڈ سے لیا تو مہا غلط بات ہے، ٹرمپ نے ایک کو بلایا اسکو پیسے بھی دیئے اور جیب سے نہیں بلکہ کیمپین فنڈ سے پے منٹ کی. جو لوگوں نے پیسے دیئے تھے الیکشن لڑنے کے لئے ان خواتین پر وہ پیسے لگائے، یہ وہ الزام ہیں جو انکے وکیل ہیں وہ تسلیم کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے احکامات کے مطابق میں نے یہ پے منٹ کی.

Shares: