امریکی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہتک عزت کے مقدمے میں عائد 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانے کو برقرار رکھا ہے۔ یہ مقدمہ مصنفہ اور ایلے میگزین کی سابقہ کالم نگار ای۔ جین کیرول نے دائر کیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، کیرول نے الزام لگایا تھا کہ ٹرمپ نے 1990 کی دہائی کے وسط میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور کے ڈریسنگ روم میں ان کا ریپ کیا اور بعدازاں ان الزامات کو جھوٹ قرار دے کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔کیرول کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ کے بیانات سے ان کے بطور صحافی کیریئر پر منفی اثر پڑا۔ دوسری جانب، 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی کیرول کا نام تک نہیں سنا اور یہ کہانی ان کی یادداشت کی فروخت بڑھانے کے لیے گھڑی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنوری 2024 میں مین ہیٹن کی عدالت نے ٹرمپ کو کیرول کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے خلاف ٹرمپ نے اپیل دائر کی تھی جو اب مسترد کر دی گئی ہے۔

غزہ میں حماس کا حملہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

وزیر داخلہ سندھ کی کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

چین کا 3 ہزار پاکستانیوں کو تربیتی و تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعظم سے امریکی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات، 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے

Shares: