امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی سے متعلق پہلا جامع وفاقی قانون "جینیئس ایکٹ” پر دستخط کر دیے، جس کا مقصد اسٹیبل کوائنز کے لیے ضابطے طے کرنا ہے۔

یہ قانون جمعہ کے روز ایک خصوصی تقریب میں سائن کیا گیا، جو ایک دن قبل ایوانِ نمائندگان سے بعض مخالفت کے باوجود منظور ہوا۔ایوانِ نمائندگان میں 206 ریپبلکن اور 102 ڈیموکریٹس نے قانون کے حق میں ووٹ دیا۔”جینیئس ایکٹ“ خاص طور پر اسٹیبل کوائنز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ، یہ وہ کرپٹو کرنسیاں ہوتی ہیں جو امریکی ڈالر یا دیگر محفوظ اثاثوں سے مکمل طور پر بیک ہوتی ہیں، اور مارکیٹ میں ان کا اتار چڑھاؤ کم ہونے کی وجہ سے انہیں خاصی مقبولیت حاصل ہے۔

تقریب کے دوران صدر ٹرمپ نے ہنستے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت محنت کی، یہ ایک بہت اہم قانون ہے، جینیئس ایکٹ اور انہوں نے اس کا نام میرے نام پر رکھا۔ یہ واقعی زبردست قانون ہے۔”اس اہم موقع پر کانگریس کے اراکین کے ساتھ ساتھ رابن ہڈ، ٹیتھر، جیمنی اور دیگر بڑی مالیاتی و کرپٹو کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

نئے قانون کے تحت اسٹیبل کوائنز کے اجراء، محفوظ رکھنے، لین دین اور ریگولیٹری عمل کی نگرانی کے لیے ایک وفاقی فریم ورک وضع کیا گیا ہے، جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ کرپٹو مارکیٹ میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

سینیٹ نے فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025 منظور کرلیا

اقوام متحدہ میں پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع

Shares: