امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ چین کو این ویڈیا کی ایسی ٹیکنالوجی چپس کی فروخت دوبارہ شروع ہو سکتی ہے جن کی کارکردگی محدود کر دی گئی ہو۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ معروف امریکی کمپنی این ویڈیا کے پاس ایسی چپس موجود ہیں جو کارکردگی میں کمزور کی گئی ہیں اور یہ چپس چین میں فروخت کی جا سکتی ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اس سال اپریل میں قومی سلامتی کے خدشات کے باعث چین کو این ویڈیا کی جدید ترین چپس کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی، تاہم اب چپس کی محدود فروخت کا امکان اس پالیسی میں نرمی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ قدم امریکہ کی جانب سے تجارتی توازن برقرار رکھنے اور این ویڈیا سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کو مالی نقصان سے بچانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار، سرفراز بگٹی کا فیصلے کا خیرمقدم

غزہ، انس الشریف اور چار صحافیوں کی شہادت، عالمی برادری کی مذمت

امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، انٹیل سی ای او ٰ کی استعفیٰ ٹالنے کی کوشش

قومی اسمبلی،اقلیتوں کے قومی دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور

Shares: