امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو مشروط طور پر ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے پر کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا اور امریکا اس کیمپ میں شامل نہیں ہے۔
اسکاٹ لینڈ کے پانچ روزہ دورے سے واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل سے غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مراکز سے متعلق گفتگو کریں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے دو روز قبل بات چیت ہوئی۔نیتن یاہو چاہتے ہیں کہ خوراک کی تقسیم منظم اور محفوظ انداز میں ہو تاکہ حماس امداد یا رقم چوری نہ کرے۔امریکی صدر نے یقین دہانی کروائی کہ غزہ کے بچوں تک خوراک ضرور پہنچائی جائے گی۔
گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے لندن کے میئر صادق خان پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لندن کے میئر ایک بدتمیز آدمی ہیں۔واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے فلسطین کو مشروط ریاستی حیثیت دینے پر عالمی سطح پر بحث جاری ہے، جبکہ امریکا اس پر فاصلہ رکھتا دکھائی دیتا ہے۔
آئی پی سی رپورٹ نے غزہ میں قحط کی تصدیق ، گوتریس کا فوری جنگ بندی اپیل
عادت سے مجبور گوتم گھمبیر کی پچ کے معاملے پر چیف کیوریٹر سے تلخ کلامی
مستونگ :سیکیورٹی خدشات، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں، نقاب پوش افراد پرپابندی عائد
امریکا نے القاعدہ رہنما کی گرفتاری پر انعامی رقم 10 ملین ڈالر کر دی