امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری پر بھارت کے خلاف ٹیرف میں نمایاں اضافے کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بھارت بڑی مقدار میں روسی تیل خرید رہا ہے اور اسے اوپن مارکیٹ میں بھاری منافع پر فروخت کر رہا ہے۔ٹرمپ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں، لیکن بھارت کے اس رویے پر وہ سخت معاشی اقدام ضرور اٹھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت پر ٹیرف میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ نیا ٹیرف کیا ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کے دو اعلیٰ ذرائع نے رائٹرز کو بتایا ہے کہ بھارت، ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا۔ ذرائع نے معاملے کی حساس نوعیت کے باعث اپنی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل 30 جولائی کو بھی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس سے فوجی سازوسامان اور تیل کی مسلسل خریداری پر بھارت پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔
پنجاب میں گاڑی کا نمبر اب مالک کے نام پر جاری ہوگا
ایبٹ آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان گرفتار
شمس الاسلام قتل کیس، تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی قائم