امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ نہ ہوا تو بھارت پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "بھارت ایک اچھا دوست رہا ہے، لیکن اس نے تقریباً تمام ممالک سے زیادہ ٹیرف وصول کیے ہیں، جو غیرمنصفانہ ہے۔”صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تاحال کوئی تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا، اور اگر صورتحال برقرار رہی تو بھارتی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اپریل میں صدر ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر 26 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اس پر عملدرآمد جولائی تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔ اب ایک بار پھر انہوں نے 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی دے کر تجارتی دباؤ میں اضافہ کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس موقع پر ایپل کمپنی کو بھی خبردار کیا کہ اگر اس نے اپنے آئی فونز امریکا میں تیار نہ کیے تو 25 فیصد اضافی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ بھارت میں لگنے سے روک دیا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹرمپ حکومت کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بھارت سمیت کئی ممالک کو تجارتی دباؤ کا سامنا ہے، اور یہ تازہ بیان بھارت-امریکا اقتصادی تعلقات میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

مودی کا لوک سبھا خطاب، پاکستان پر الزامات، عالمی تنہائی، اور اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش

متحدہ عرب امارات میں خاتون نے طلاق کیلئے 1 ارب درہم کا دعویٰ دائر کر دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی

ایشیا کپ 2025 ، بھارت میں ہنگامہ، بائیکاٹ کی صدائیں بلند

Shares: