بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو ان کے والد کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔

برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے قاسم خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینل سے بھی ملاقات کی ہےہم جانتے ہیں ہمارے والد اور صدر ٹرمپ کے درمیان ماضی میں اچھے تعلقات تھے، جب دونوں اقتدار میں تھے، تو ان کے درمیان زبردست بات چیت ہوتی تھی اور دونوں ایک دوسرے کا احترام کرتے تھے، ٹرمپ وہ واحد عالمی رہنما ہیں جو والد کے کیس پر کوئی فرق ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ٹرمپ کوئی بیان جاری کریں یا پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کسی سطح پر رابطہ کریں، تو وہ عمران خان کی رہائی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،سلیمان خان نے کہا کہ والد سے آخری بار ملاقات 3 سال پہلے ہوئی تھی اور 4 ماہ سے بات بھی نہیں ہوئی، قاسم خان نے اس صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ 26 سالہ قاسم خان اور 28 سالہ سلیمان خان نے رواں سال مئی میں پہلی بار اپنے والد کی قید کے خلاف عوامی سطح پر آواز اٹھائی تھی جولائی میں علیمہ خان نے کہا تھا کہ دونوں بیٹے امریکا جائیں گے تاکہ وہاں سابق وزیراعظم کی رہائی کے لیے جاری سفارتی اور عوامی مہم کا حصہ بن سکیں بعد ازاں دونوں بھائی واشنگٹن پہنچے جہاں انہوں نے امریکی قانون سازوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کی۔

عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ان پر 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں سزا سنائی گئی ہے اس کے علاوہ، 9 مئی 2023 کو پاکستان میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت بھی مقدمات زیر سماعت ہیں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ یہ تمام کارروائیاں سیاسی انتقام کے تحت کی جا رہی ہیں۔

Shares: