سیالکوٹ : کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش،کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق، دوسرابچاتے ہوئے جھلس گیا
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )کٹی پتنگ پکڑنے کی کوشش،کرنٹ لگنے سے لڑکا جاں بحق، دوسرابچاتے ہوئے جھلس گیا
تفصیل کے مطابق کٹی ہوئی پتنگ کو پکڑنے کی کوشش میں جواں سالہ لڑکا بجلی کا کرنٹ لگنے سےزندگی کی بازی ہارگیا،دوسرا بچاتے ہوئے جھلس کر شدید زخمی ھوگیا
واقعات کے مطابق بوہڑ بستی عیسائیاں بابوغلام نبی روڈ پرتحصیل ڈسکہ کے نواحی گاؤں میترانوالی کے رہائشی سہیل مسیح کا جواں سالہ بیٹا ارسلان جو کہ بسلسلہ روزگاراپنے ننھیال گھر اپنے ماموں کے ہاں مقیم تھاکہ دن کےپچھلے پہر ا پنے ماموں کے بیٹے عاشر کے ساتھ گھر کی چھت پرموجودتھا کہ ایک کٹی ہوئی پتنگ کوپکڑنے کی کوشش میں چھت کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی مین تاروں سے چھو گیا اور موقع پر ہی جانبحق ہوگیا۔جبکہ اس کا ماموں زاد بھائی عاشراس کو بچاتے ہوئے بجلی کا شدید کرنٹ لگنے سے شدیدمتاثرہوگیا جسے فوری طورپرتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال منتقل کردیا گیا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔بعد ازاں پولیس کی ضروری کارروائی کے بعدبچے کی میت کو اس کے لواحقین اپنے آبائی گاوں میترانوالی لے گئے۔ یادرہے کہ جانبحق ہونے والا میترانوالی کا رہائشی ارسلان مسیح اپنے ماں باپ کا اکلوتا لخت جگراورچار بہنوں کا اکلوتا لاڈلہ بھائی تھا۔