ٹبہ سلطان پور : پورا شہر فلتھ ڈپو بن گیا،تعفن سے سانس لینا محال ،شہری بیمار ہونے لگے

ٹبہ سلطان پور،باغی ٹی وی (نامہ نگار ) ٹبہ سلطان پور شہر بھر کے تمام وارڈز کی گلیوں میں جگہ جگہ پر لگے کوڑا کچرے کے ڈھیر شہریوں کا گزرنا مشکل ہوگیا, تعفن بدبو پھیلنے کی وجہ سے شہریوں سانس اور جلد کے امراض سمیت دیگر مختلف موذی امراض پھیل رہے ہیں,سماجی حلقوں کا اعلیٰ حکام سے شہر کی موجود بدترین صورتحال کے ذمہ دران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے , تفصیلات کے مطابق ٹبہ سلطان پور شہر کی گلیوں میں جگہ جگہ کچرے کے انباروں پر نظر دوڑائی جائے تو لگتا ہے صفائی کے عملہ سے 10فیصد بھی کچرہ ٹھکانے نہیں لگایا جارہا ہے ۔
وارڈ نمبر 6,7 ,5 کی گلیوں میں کچرے اور گندگی کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی کی کہانی سنا رہے ہیں ,انتظامیہ کی جانب سے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے نہ لگانے کے باعث شہر ٹبہ سلطان پور کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ شہر کی گلیوں میں کچرہ ہی کچرہ دکھائی دے رہا ہے کچرے میں زیادہ تر مختلف ٹوٹے ہوئے چھوٹے بڑے شیشہ کے کانچ موجود ہیں جس سے پیدل چلنے والے افراد سمیت گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کو بھی سخت مسائل اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بعض مقامات پر کچرے کے لگے ڈھیر سے گلیاں تک بند ہوگئیں ہیں۔ خصوصآ وارڈنمبر 6,7,8 کے رہائشی شدید متاثر ہیں جہاں کچرہ بڑھتے بڑھتے سڑکوں پر پھیلا دکھائی دے رہاہے۔شہر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل حل طلب ہیں۔ رہائشی علاقوں میں کچرہ جمع ہونے سے بیماریوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ گلیوں کے وسط تک بکھرے کچرے کے ڈھیر کے باعث شہریوں کا نظام زندگی بھی سخت متاثر ہورہا ہے۔’’ اگر انتظامیہ توڑی سی بھی توجہ دے تو یہ مسئلہ جلد حل ہوسکتا ہے

Leave a reply