پشاور،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری ) معروف قبائلی رہنماء آقاء خان وزیر نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور ترقی کے لئے صحافت اور سیاست کا کردار مسلمہ ہے۔امن و ترقی کے اس سفر میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ قبائلی اضلاع کے نومنتخب ارکان اسمبلی ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے ساتھ مل کر قبائل کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ قبائلی اضلاع کے صحافیوں کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے
ان خیالات کا اظہار شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز قبائلی رہنماء اور تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کے بھائی آقاء خان۔وزیر نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی آفس کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
آقاء خان وزیر نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں قیام امن کے لئے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ اور ضم اضلاع کے نو منتخب ارکان اسمبلی امن وترقی کا سفر مل طے کریں گے۔ ارکان اسمبلی اور سیاسی قیادت ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کےارکان کی صلاحیتوں سے استفادہ کریں گے۔
تحریک انصاف کی آنے والی صوبائی حکومت ماضی کی طرح قبائلی اضلاع کے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ آقاء وزیر نے کہا کہ قبائل کی احساس محرومی کا آزالہ ہم سب کا مشن ہے اور اس جدوجہد میں کامیابی ہمارا مقدر ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں صحافی بے سروسامانی کی حالت میں جاں فشانی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ٹرائیبل یونین آف جرنسلٹ نےملک وقوم کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
تحریک انصاف کی نئی صوبائی حکومت ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کےتمام مسائل حل کریں گے۔پریس کلبوں اور مرکزی آفس کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں کہ قدرتی وسائل سے مالامال قبائلی اضلاع میں امن اور ترقی کا دور دورہ ہوگا۔ اور امن وترقی میں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ سے کافی توقعات وابستہ ہے۔
قبل ازیں ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے صدر قاضی فضل اللہ سینئیر صحافی حاجی پذیر گل سمیت کابینہ ارکان نے مہمان خصوصی آقاء وزیر کا استقبال کیا۔ اور آقاء وزیر نے ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹ کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا۔
آخر میں ٹی یو جے قیادت نےقبائلی رہنماء آقاء وزیر کا شکریہ ادا کیا