واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا) لاہور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹیوب ویلز کے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق عید کے دنوں میں ٹیوب ویلز تین مختلف دورانیوں میں چلائے جائیں گے تاکہ صارفین کو بھرپور پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے عید کے پہلے روز پہلا دورانیہ صبح 4 بجے سے دوپہر 12 بجے تک، دوسرا دورانیہ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک، جبکہ تیسرا اور آخری دورانیہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا، عید کے دوسرے روز پانی کی فراہمی صبح 4 بجے سے 10:30 بجے تک، پھر دوپہر 2 سے 4 بجے تک اور شام 5 سے رات 9 بجے تک کی جائے گی۔

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ایم ڈی واسا کے مطابق تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عیدگاہوں اور مساجد کا مکمل سروے کروائیں اور پانی کے اوور فلو سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کریں، تمام فیلڈ دفاتر مکمل طور پر فعال رہیں گے اور عملہ مکمل طور پر متحرک ہوگا ٹیوب ویلز یا مشینر ی میں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، تمام آپریشنل اسٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے گا، جبکہ عملے کی تمام عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

Shares: