قصور
ٹیوب ویل کنویں سے دو لاشیں برآمد،علاقے میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ کھڈیاں کے علاقے  موضع چراغ دین والا میں ٹیوب ویل کے کنواں سے دو افراد کی لاشیں اہلیان علاقہ نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی
وقوعہ کی اطلاع پاکر پولیس موقعہ پر پہنچی اور
مقتولین کی شناخت اختر سکنہ بھسر پورہ قصور اور رمضان سکنہ رکن پورہ قصور کے ناموں سے کی گئی
لاشیں ملنے سے علاقے میں خوف ہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے
مقتولین کو نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کیا اور لاشوں کو موٹر سائیکل سمیت کنوئیں میں پھینک دیا
پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال روانہ کیا اور  شواہد اکٹھے کرنے کیلئے فرانزک لیب اور کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا جنہوں نے شواہد اکھٹے کئے اور پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار شروع کیا
تفتیش سے یہ بات سامنے آئے گی کہ آیا مقتولین کو کنویں میں پھینک کر قتل کیا گیا ہے یا قتل کرکے کنویں میں پھینکا گیا ہے
ڈی پی او قصور نے ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے








