تم بکواس بند کرو،تمہارے جیسے تھرڈ کلاس سے بات نہیں کرنا چاہتی، فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو میں کس کو کہہ دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی ٹاک شوز میں غیر پارلیمانی زبان کے استعمال پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے، خلیل الرحمان قمر اور ماروی سرمد کی گفتگو پر برپا ہونے والا طوفان بدتمیزی ابھی تھما نہیں تھا کہ ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
نجی ٹی وی کے ٹاک شوز میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو فون پر لیا گیا تھا جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ مہمان تھے، ویڈیو رضا رومی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی ہے،
ٹاک شو کی ویڈیو میں عطاء اللہ تارڑ کہتے ہیں کہ میں کر رہا ہوں ناں جس پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ تم بکواس بند کرو تمہارے جیسے تھرڈ کلاس سے میں بات بھی نہیں کرنا چاھتی،تم اپنا منہ بند کرو اس کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کال کاٹ دی
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت میں ہوتے ہوئے آپ ایسی باتیں کر رہی ہیں ایک وزیر کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی،
تم بکواس بند کرو تمہارے جیسے تھرڈ کلاس سے میں بات بھی نہیں کرنا چاھتی pic.twitter.com/LJNCCho45Y
— Raza Ahmad Rumi (@Razarumi) March 5, 2020
واضح رہے کہ ڈراما نویس خلیل الرحمٰن قمر نے 3 مارچ کی شب نجی ٹی وی ’نیو‘ کے پروگرام ’آج عائشہ احتشام کے ساتھ‘ عورت مارچ پر بحث کے دوران معروف خاتون سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کیا تھا جس پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا
خلیل الرحمٰن قمر نے براہ راست پروگرام میں بات کرتے ہوئے ماروی سرمد کو ’گھٹیا عورت‘ کہنے سمیت ان کے خلاف انتہائی نامناسب زبان استعمال کی تھی اور انہیں ’جسم کے طعنے‘ بھی دیے تھے۔
ماروی سرمد کے خلاف ایسی زبان استعمال کیے جانے پر کئی سیاستدانوں، اداکاروں، سماجی رہنما اور دیگر افراد نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے رویے کی مذمت کی اور سوشل میڈیا پر مہم چلائی کہ ڈراما نویس کا بائیکاٹ کیا جائے اور انہیں کسی پروگرام میں نہ بلایا جائے