تلہ گنگ :ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی
تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت علی ملک سے)ٹمن میں گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ،ماں کی ٹانگ ٹوٹ گئی
تلہ گنگ ٹمن محلہ بلوچاں 22 رمضان المبارک دن دس بجے گھر کا بوسیدہ برآمدہ گرنے سے محمد جہانگیر بلوچ ولد خان محمد بلوچ کی دو بیٹیاں بارہ سالہ زخیہ بی بی، سات سالہ عنائیہ بی بی گرنے والے برآمدہ کے ملبہ کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئی، جبکہ محمد جہانگیر کی بیوی زکیہ جہانگیر کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی۔
برآمدہ گرنے کی دھمک سن کر اڑوس پڑوس کے لوگوں نے بوسیدہ برآمدہ کے ملبہ سے زخیئہ بی بی ،عنائیہ بی بی کو جب نکالا تو دونوں معصوم بچیاں دم توڑ چکی تھیں، جنہیں فوری طور پر انکی ماں سمیت رورل ہیلتھ سنٹر ٹمن پہنچایا گیا ،جہاں ڈاکٹرز نے زخیئہ بی بی اور عنائیہ بی بی کی موت کی تصدیق کر دی
جبکہ زکیہ بی بی زوجہ جہانگیر کی ٹانگ میں ایکسرے پر فریکچر کی تصدیق کی گئی جسے فوری طبی امداد مہیا کی گئی،
محمد جہانگیر بلوچ ہوٹل پر بطور ٹیبل مین کام کرتا ہے اور ماہ رمضان المبارک میں ہوٹل بند ہونیکی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور کام کر رہا ہے،
حادثہ کے وقت دونوں بیٹیوں اور انکی ماں زکیہ بی بی نے روزہ رکھا ہوا تھا حادثہ کی خبر ٹمن میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور شہر بھر میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔