تربت ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا،غیر ملکی ائیرلائن کی پروازوں کے فضائی آپریشن کا امکان

تربت ائیرپورٹ پر اب بڑے جہاز ائیربس 320 اور بوئنگ 737 جہاز بھی لینڈ کرسکیں گے
0
152
upgrade

کوئٹہ: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تربت ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کردیا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد، تربت ائیرپورٹ پر اب بڑے جہاز ائیربس 320 اور بوئنگ 737 جہاز بھی لینڈ کرسکیں گے اپ گریڈیشن سے قبل تربت ائیرپورٹ پر اے ٹی آر اور دیگر چھوٹے طیارے لینڈ کرتے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تربت ائیرپورٹ کو ائیروڈروم ریفرنس کیٹیگری 3C کردیا گیا ہے اپ گریڈ ہونے کے بعد اب تربت ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کی پروازوں کے فضائی آپریشن کا امکان ہے تربت ائیرپورٹ اپ گریڈیشن/ کیٹگری میں تبدیلی کے متعلق نوٹس جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

جھوٹے مقدمات میں الزامات کا جواب دے کر اگر آج سرخرو ہورہے ہیں تو کیا …

دوسری جانب بالگتر میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے،ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا جس میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد گاڑی میں سوار تھے۔

امریکی اراکین کانگریس کا پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات تک امداد …

Leave a reply