تربت میں الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق
نامعلوم ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
کوئٹہ: تربت میں الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق تربت میں الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تاہم الیکشن کمیشن کے ریجنل دفتر کے احاطے میں دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے اندر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔