تربت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، تربت میں دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا، 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔
گاڑی کے دھماکے میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ محفوظ رہے جبکہ 5 لیویز اہلکاروں سمیت 8 افرادزخمی ہوئے ہیں،پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کا بروقت ردعمل، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،تربت میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سول آبادی پر بزدلانہ حملہ کیا، پولیس نے کہا ہے کہ پیر کی صبح ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ بم تربت پریس کلب روڈ پر ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر اس حملے میں محفوظ رہے۔











