ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ:ترک لیرا میں گراوٹ،اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں شدید کمی

0
64
turkiya

ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد ترک لیرا میں گراوٹ اور اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھی گئی۔

باغی ٹی و ی: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد ترکیہ کی معیشت پر بھی اثر پڑا ہے تباہ کن زلزلے کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر میں گراؤٹ ہوئی ہے اور فی ڈالر 18.85 لیرا کا ہوگیااس کے علاوہ ترک اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی ہے اوربورسا استنبول( اسٹاک ایکسچینج) کے 100 انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کرگئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں-

قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 912 ہو گئی ہے، زلزلے سے 5383 افراد زخمی ہوئے ،ہلاکتوں کی تعداد کہاں تک پہنچے گی ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے زلزلے سے 2818 عمارتیں مکمل طور تباہ ہوئیں جبکہ 2470 افراد کو ملبے سے نکال لیاگیا، 9 ہزار ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔علاوہ ازیں ترک نائب صدرکا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ شہروں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے-

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی (Dr. Mehmet Paçaci) کو ٹیلی فون کیااور ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیم ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں جا کر فی الفور کام شروع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اورآزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مشکل وقت میں ترکیہ کے بہن بھائیوں کا ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں جانی و مالی نقصان پر دلی رنج ہوا، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا وزیراعظم نے صدر ترکیہ سے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں: غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اورعوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا

Leave a reply