انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان اہلیہ کے ہمراہ بدترین زلزلے سے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے استنبول کے اسپتالوں کے دورے کررہے ہیں۔
باغی ٹی وی : ترک میڈیا کے مطابق پیر کے روز ایک اسپتال کے دورے کے موقع پر ترک صدر نے زلزلہ زدگان خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش پر اس کے کان میں اذان دی اور اس کا نام بھی رکھا ۔
https://twitter.com/TurkeyUrdu/status/1625429435733143552?s=20&t=JuBxAOt–TKwoStyWX0v-wترک صدر سے بچی کی ماں نے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کا نام رکھیں جس پر انہوں نے ‘آئسے بیتول’ نام رکھا،جو نومولود کے کان میں تین بار بولا-
صدر ایردوان ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے مل کر آبدیدہ ہو گئے
انہوں نے کہا متاثرین کے دکھ اور غم کو سمجھ سکتا ہوں، حکومت تباہ ہونے والے شہروں کو دوبارہ تعمیر کرے گی#PrayForTurkiye #earthquakeinTurkiye#deprem #زلزال_ترکیا pic.twitter.com/lSl4Qofh3X— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) February 13, 2023
صدر ایردوان ترکیہ کے جنوبی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے متاثرین سے مل کر آبدیدہ ہو گئےانہوں نے کہا متاثرین کے دکھ اور غم کو سمجھ سکتا ہوں، حکومت تباہ ہونے والے شہروں کو دوبارہ تعمیر کرے گی
معصوم کی کلکاریاں
یہ بچہ 128 گھنٹے بعد زخمی حالت میں ایک عمارت کے ملبے سے نکالا گیا تھا، اسپتال میں ضروری طبی امداد کے بعد بچہ خوشی سے نہال ہے اور نہیں جانتا کہ وہ کس قیامت سے گزر کر یہاں تک پہنچا ہے#PrayForTurkiye #earthquakeinTurkiye#deprem pic.twitter.com/fBDaZgpO1W— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) February 13, 2023
واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کرگئی غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے اب تک ترکیہ میں 31 ہزار 643 اور شام میں 5 ہزار 714 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار 357 ہوگئی –
ترکیہ میں 1939 کے بعد بدترین زلزلے نے 81 میں سے 10 صوبوں میں تباہی پھیلا دی ہے جب کہ زلزلے سے اموات کی تعداد 31 ہزار 643 ہوگئی ہے ترکیہ میں زلزلے سے تاریخی ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے اداکار چاغداش چانکیا اور انکی اہلیہ زیلان تگریس بھی جاں بحق ہو گئیں،، زیلان ایک بہترین موسیقار تھیں جنہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں کی موسیقی ترتیب دی-
ترکیہ میں زلزلے سے تاریخی ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان کے اداکار چاغداش چانکیا اور انکی اہلیہ زیلان تگریس بھی جاں بحق ہو گئیں،، زیلان ایک بہترین موسیقار تھیں جنہوں نے کئی ڈراموں اور فلموں کی موسیقی ترتیب دی#PrayForTurkiye #earthquakeinTurkiye#deprem pic.twitter.com/EsTaFtgpPp
— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) February 13, 2023
جسے اللہ رکھے ۔۔۔
ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے 148 گھنٹوں بعد امدادی کارکنوں نے اس خوبصورت بچے کو حطائے شہر میں ملبے سے نکالا ۔ بچے کا زندہ بچنا کسی معجزہ سے کم نہیں ۔ #PrayForTurkiye #EarthquakeInTurkiye
#MiracleMoment #deprem #زلزال_ترکیا_وسوريا pic.twitter.com/jIpEDqQdPr— ترکیہ اردو (@TurkiyeUrdu_) February 13, 2023