ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے
ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان آج پارلمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے اس ضمن میں پارلیمنٹ میں پاکستانی پرچم کے ساتھ ترک پرچم بھی لہرا دیا گیا،
پارلیمنٹ میں مہمانوں کی آمد جاری ہے، وزیراعظم عمران خان، علی محمد خان، رانا ثناء اللہ، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت متعدد مہمان پارلمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں، غیر ملکی سفارتکار بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں
ترک صدر رجب طیب اردوان 11 بجے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے، ان کا پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے مجموعی طورپر یہ چوتھا خطاب ہو گا، ترک صدر کو بطوروزیراعظم دو بارپاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ بطورصدر وہ دوسری بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق رجب طیب اردوان بطور ترک وزیر اعظم 26 اکتوبر 2009 اور 21 مئی 2012 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں۔ رجب طیب اردوان نے بطور صدر 17نومبر 2017 کوپہلی مرتبہ خطاب کیا تھا جبکہ وہ بطور ترک صدر پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے دوسرا خطاب کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے چوتھی بار خطاب کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ان کا پارلیمنٹ سے خطاب پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت اورلازوال دوستی کی غماز ی کرتا ہے۔
صدر رجب طیب اردوان کے خطابات سے پہلے ترکی کے صدر کینان ایورن بھی 15نومبر 1985کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرچکے ہیں۔ترکی اورپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات اسلام ، اخوت ، مساوات ، بھائی چارے ، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں پر استوار ہیں۔ بیان کے مطابق پاکستان کی پارلیمنٹ ،سینٹ اور آئینی اسمبلی سے دیگر غیرملکی شخصایات بھی خطاب کرچکی ہیں۔
ترک صدر نماز جمعہ کہاں کریں گے ادا اور آج کی کیا ہوں گی مصروفیات؟ اہم خبر