یونان کشتی حادثہ کے بعد پاکستان میں انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے متحرک ہو چکی ہے، دو اور افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنکے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کشی حادثے کے ملزم اور انسانی سمگلر ہیں، دوسری جانب پنجاب فرانزک ٹیم نے ایف آئی اے آفس میں ڈیسک قائم کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے ترکی کے صدر نے کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کیلئے ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا ،تر ک صدر رجب طیب اردوان نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی وزیرِ اعظم نے تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پرترک صدرکا شکریہ ادا کیا وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترک صدر اور ترک عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں
یونان کشتی حادثہ کیس ،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار کر لیا گیا،انسانی سمگلر عابد حسین نے متاثرہ کی فیملی سے یونان بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔ملزم کا بیٹا طلحہ شاہزیب بھی مذکورہ مقدمے میں پہلے سے گرفتار ہے۔ ملزم کا تعلق شیخوپورہ سے ہے ملزم نے متاثرہ کی فیملی سے کل 35 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزم کو ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے مہیا کی گئی معلومات کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔
حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا
یونان کشتی حادثے کا ملزم و انسانی سمگلر پکڑا گیا ،حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا ہے ،پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے شریک ملزم اسلم کا موبائل نمبر بھی برآمد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کئے گئے ہیں اور اسے تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
ابتک 35 لاپتہ نوجوانوں کی فیلمزکے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے
یونان کشتی حادثہ کا معاملہ .پنجاب فرانزک ٹیم نے ایف آئی اے آفس میں ڈیسک قائم کردیا ،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ
ابتک 35 لاپتہ نوجوانوں کی فیلمزکے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے لاپتہ افراد کی فیلمز کے ڈی این اے کیے جائیں گئے، ابتک ٹوٹل 49 فیملز سےرابطہ ہوا ہے،مزید رابطہ کر رہے ہیں 14 فیملز کے مزید آج ڈی این اے سیمپلز لیے جائیں گئے، ڈی این اے رپورٹس جلد وزارت خارجہ کو ارسال کردی جائے گئی،
کشتی میں موجود لوگ گڑگڑا کر فریاد کرتے رہے
یونان کشتی حادثے سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ کشتی میں موجود لوگ گڑگڑا کر فریاد کرتے رہے یونانی کوسٹ گارڈز نے مدد نہ کی، سمندری ماہرین کا کہنا ہے کہ یونانی حکام نے امدادی سرگرمیاں فوری شروع نہیں کیں جس کی وجہ سے اندوہناک حادثہ پیش آیا بروقت ریسکیو آپریشن سے بہت سی جانیں بچ سکتی تھیں خواتین اور بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا ان کو سامان رکھنے والی جگہ جہاں روشنی اور ہوا کا مناسب انتظام نہیں ہوتا، وہاں بند رکھا گیا تھا۔
یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج
کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف
کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل
کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل
انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن
لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار
انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا