ترک صدر طیب اردگان پاکستان کب آئیں گے؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا

ترک صدر طیب اردگان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہو گیا، ترک صدر 24 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک صدر اگلے ماہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے ان کے دورہ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، ترک صدر 24 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے اور ان کا دورہ دو روز کا ہو گا.ترک صدر کے ساتھ سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جن کے ساتھ پاکستان کے معاہدے ہوں گے

کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا. وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا ذکر کرنے پر ترک صدر کا شکر گزار ہوں، ترک صدر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے.

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان اور ترکی نے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اعادہ گزشتہ روز نیو یارک میں یو این جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مابین ملاقات کے دوران کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال جنوری میں اپنے دورہ ترکی کا زکر کرتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک ترکی دو طرفہ تعلقات باہمی مفید سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اورخطےمیں امن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طیب اردگان نے کشمیریوں پرمظالم کےخلاف آوازاٹھائی، ترک صدرکے موقف سےمظلوم کشمیریوں کوحوصلہ ملا،

جنرل اسمبلی اجلاس، ترک صدر کشمیر پر بولے،کہا مسئلہ حل ہونا چاہئے

Comments are closed.