ترکی کا کریپٹو کرنسی کا بانی اربوں ڈالر لے کر غائب

0
36

ترکی کا کریپٹو کرنسی کا بانی اربوں ڈالر لے کر غائب

باغی ٹی وی : ترکی کے استغاثہ نے جمعرات کے روز استنبول میں قائم ایک cryptocurrency کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں انویسٹرز کے 2 بلین ڈالر خطیر رقم کو منجمد کردیا ہے ، کرپٹو کرنسی کا بانی خطیر رقم لے کر فرار ہوگیا.

تھڈیکس ایکسچینج نے بدھ کے روز ایک پراسرار پیغام جاری کرنے کے بعد کہ ٹریڈنگ کو معطل کردیا ، غیر متعینہ بیرونی سرمایہ کاری سے نمٹنے کے لئے پانچ دن درکار ہیں، فرار ہوگیا . یوں لوگوں کے اربوں ڈوب گئے .

اس کے بعد ترک سیکیورٹی عہدے داروں نے ایک نامعلوم مقام پر جاتے ہوئے استنبول ہوائی اڈے پر پاسپورٹ کنٹرول سے گزرنے والے تھیڈیکس کے بانی فاروق فاتح اوزر کی تصویر جاری کی۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اوزر جس کی عمر 27 یا 28 سال بتائی جاتی ہے – البانیہ یا تھائی لینڈ فرار ہوگیا ہے .
تھوڈیکس ایک تشہیری مہم چلانے کے بعد غائب ہوگیا جس نے ڈوگو کوئنز کو ایک چوتھائی قیمت پر فروخت کیا جس کو وہ دوسری طرف ایکسچینج کر رہا تھا۔

لیکن ایکسچینج کمپنی نے ان کی سرمایہ کاری کو بند کردیا اور سکوں کو بیچنے یا دوسرے کریپٹو میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یوں کرپٹو کرنسی کی صورت ایک بڑا فراڈ ہوا ہے .

Leave a reply