پوسٹ کیوں ہذف کی،ترکی کا بڑا اقدام،انسٹا گرام کو بند کر دیا

0
84
turki

ترکی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر آج ملک بھر میں پابندی عائد کر دی ہے،ترکی نے ابھی تک سرکاری سطح پر اس پابندی کی کوئی وضاحت نہیں کی اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ پابندی کب تک رہے گی

ترکی میں انسٹا گرام پر اچانک پابندی سے صارفین پریشان ہو گئے ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صارفین کی جانب سے تبصرے کئے گئے کہ ترکی میں انسٹا گرام کو کیوں بند کر دیا گیا،انسٹا گرام ایپ موبائل،کمپیوٹر کہیں بھی نہیں چل رہی ،ترکیہ کے انفو ٹیک ریگولیٹر نے کہا کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو بند کردیا گیا ہے، جس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ترکیہ کے مواصلاتی عہدیدار فرحتین التون کے انسٹاگرام پر کیے گئے تبصرے کے بعد کیا گیا ، انہوں نے اس پلیٹ فارم کی جانب سے حماس کے اہم رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کی تعزیتی پوسٹس بلاک کرنے پر انسٹا گرام کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،ترکیہ کے صدارتی مواصلاتی عہدیدار فرحتین التون کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ یہ مکمل طور پر سیدھی سینسر شپ ہے، انسٹاگرام نے اپنی کارروائی کے لیے کسی پالیسی کی خلاف ورزی کا حوالہ نہیں دیا۔

گزشتہ روزترک ایوان صدرکے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرتعزیتی پوسٹوں کو سنسر کرنے کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ ہم ان پلیٹ فارمزکیخلاف اظہار رائے کی آزادی کا دفاع کرتے رہیں گے اور ہرپلیٹ فارم پرفلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے

واضح رہے کہ ترکیہ کے علاوہ چین ،روس، ایران، بنگلہ دیش اور شمالی کوریا میں پہلے سے ہی انسٹا گرام بلاک کیا جاچکا ہے۔

Leave a reply