کورونا وائرس: ترکی نے پھرانسانی ہمدردی کے تحت اسرائیل کے ساتھ عہد وفا نبھا دیا ، طبی سازوسامان بھیجنے کا فیصلہ

0
81

انقرہ: کورونا وائرس: ترکی نے پھراسرائیل کے ساتھ عہد وفا نبھا دیا ، طبی سازوسامان بھیجنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ترکی نے اسرائیل کو طبی سازو سامان اور لوازمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں چہرے کے ماسک، حفاظتی لباس اور جراثیم سے پاک دستانے شامل ہیں۔ فیصلے کا مقصد کورونا وائرس کے سبب پھیلی ہوئی وبا کی روک تھام میں تل ابیب کی مدد کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں اب تک کرونا وائرس کے 10095 کے قریب کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں 95 سے زیادہ افراد فوت ہو چکے ہیں۔ترکی کی حکومت نے انسانی وجوہات کی بنیاد پر اسرائیل کو طبی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظور دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے ایک اعلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ اسرائیل ترکی کی جانب سے طبی ساز و سامان کی اسی نوعیت کی ایک کھیپ بنا روک ٹوک فلسطینی اتھارٹی تک پہنچنے کی اجازت دے گا۔ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ عالمی وبا کے دوران انقرہ کا تل ابیب کے ساتھ یک جہتی کا اظہار ترکی اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کا راستہ کھول دے گا۔

واضح رہے کہ 2003 میں رجب طیب ایردوآن کے اقتدار میں آنے سے پہلے انقرہ اسلامی دنیا میں اسرائیل کا قریب ترین شریک تھا۔ اسکی وجہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط عسکری تعاون ہے۔
مذکورہ ترک عہدے دار کے مطابق آئندہ جمعرات کے روز اسرائیل کے 3 طیارے ترکی کے جنوب میں واقع انجرلک فوجی اڈے پر اتریں گے۔ ان طیاروں کے ذریعے طبی ساز و سامان اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔ ترکی آئندہ چند روز کے دوران فلسطینیوں کے لیے طبی امداد کا عطیہ دے گا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی فضائیہ کا ایک طیارہ ماسک اور کورونا وائرس سے حفاظت کے لیے کٹ کی امداد لے کر برطانیہ پہنچ رہا ہے۔یہ پہلی پرواز ہو گی جو نیٹو میں ہوائی جہازوں کی قومی فضائی حدود سے تیز کلیئرنس کے لیے خصوصی عمل جسے ’ریم‘ (Rapid Air Mobility)کہا جاتا ہے استعمال کرے گی۔

یہ طریقہ اصل میں تو فوجی بحران کے دوران استعمال کرنے کے لیے بنایا گیا تھا لیکن اب یہ کووڈ 19 کی وبا کے دنوں میں تیز رفتاری سے امداد کے حصول اور بیوروکریسی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ترکی سے آنے والی امداد ایک لاکھ ماسک، 50 ہزار این 95 ماسک اور ایک لاکھ ’پی پی ای‘ یعنی ذاتی حفاظت کے لیے کٹ پر مشتمل ہے۔

Leave a reply