پاک فوج کا دستہ تیار، آرمی چیف نے کیا دبنگ اعلان
ترکی میں زلزلہ، پاک فوج کا دستہ امدادی کاروائیوں کے لئے تیار،آرمی چیف نے کیا دبنگ اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا ہے.
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے،پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیوریلیف اورمیڈیکل ٹیمیں شامل ہیں،ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امدادکے لیے حکومت پاکستان نے پیشکش کررکھی ہے،
وزیر اعظم عمران خان نے ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ترک عوام سے پاکستانی قوم کی جانب سےاظہار یکجہتی کیا ہے.انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے.
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،
ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان
دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اورعوام ترک بھائیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں،ہماری دعائیں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں،پاکستان ہمیشہ کی طرح ترک بھائیوں اوربہنوں کے دکھ میں برابر کاشریک ہے،
ترکی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے 18 افراد جان بحق ہو گئے ہیں.
ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 تھی، زلزلے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے، زلزلے سے مکانات گر گئے دیواریں منہدم ہو گئیں ،30 کے قریب افراد لاپتہ ہیں.
زلزلے کے بعد ترک صدر نے امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی جس کے بعد امدادی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے، زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے