مزید دیکھیں

مقبول

علیمہ خان کے جیل حکام پر سنگین الزامات

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہےعمران...

سعودی وزیردفاع نے خامنہ ای کو شاہ سلمان کا پیغام پہنچا دیا

سعودی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر آیت...

دوران پرواز ماں سوئی رہی،کمسن بچی کہ ایسی حرکت کہ مسافرچیخ پڑے

دوحہ سے نیویارک جانے والی قطر ایئر لائن کی...

ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان

ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ترکی کے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہواہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی کے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افرادکیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعابھی کی ہے۔

ترکی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے 18 افراد جان بحق ہو گئے ہیں.

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 تھی، زلزلے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے، زلزلے سے مکانات گر گئے دیواریں منہدم ہو گئیں ،30 کے قریب افراد لاپتہ ہیں.

زلزلے کے بعد ترک صدر نے امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی جس کے بعد امدادی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے، زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan