باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں آتشبازی کاسامان بنانیوالی فیکٹری میں دھماکے پر پاکستان نے اظہار افسوس کیا ہے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ترکی سے قیمتی جانوں کے نقصان پراظہارتعزیت کیا ہے،دفترخارجہ نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کی ہے

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے صوبے سکریہ میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کی جانوں کے ضیاع اور زخمی ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اس سانحہ کے متاثرین اور اہلخانہ کے ساتھ ہیں، ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح ہم اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں

واضح رہے کہ 4 جون کو ترکی میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے

Shares: