ترکی کے ہیکرز نے یونانی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیکر کر کے طیب اردگان کی تصویر لگا دی

0
78

انقرہ :ترکی کے ہیکرز نے یونانی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیکر کر کے طیب اردگان کی تصویر لگا دی،اطلاعات کے مطابق ترکی اپنے حریف یونان پراپنا دباو مسلسل بڑھائے ہوئے ہے ، ترک سائبرماہرین نے اس حوالے سے یونانی حکام کو سرکاری ویب سائٹ ہیک کرکے اپنا پیغام بھی ریکارڈ کروا دیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق یہ اس وقت ہوا جب یونانی حکام کی طرف سے ترکی کے حوالے سے پچھلے چند دنوں سے منفی پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا، جس کے بعد ترک سائبر ماہرین نے ترکی کے ہیکرز نے یونانی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ ہیکر کر کے طیب اردگان کی تصویر لگا دی

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ترک سائبرسیکورٹی حکام یونانی حکام کی کئی ویب سائٹ ہیک کرکے ان پرترکی کا پرچم پیوست کرچکے ہیں، دوسری طرف سوشل میڈیا پراس وقت ترکی کی طرف سے یونانی حکومت کی ویب سائٹ ہیک کرنے کے حوالے سے مختلف قسم کے تبصروں اورتجزیوں کی بھرمار ہے

Leave a reply