ترکی کے وزیر داخلہ نے محسن نقوی کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا کی ملاقات ہوئی ہے،
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک ترک وزرائے داخلہ کی ملاقات میں ترکیہ میں 3 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔ محسن نقوی نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان اور ترکیہ گہرے مذہبی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں ۔ پاک ترکیہ تعلقات پائیدار شرکت داری میں بدل رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ترکیہ کے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
اس موقع پر وزیر داخلہ ترکیہ نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ہے ، جلد اسلام آباد کا دورہ کروں گا ۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاکستان اس ضمن میں ماہرین کا وفد ترکیہ بھیجے ، ہمدردانہ جائزہ لیا جائے گا ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 23 اکتوبر کو انقرہ میں دہشتگردوں کے حملے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب ہے نہ علاقہ ۔ دہشتگردی کا خاتمہ عالمی چیلنج ہے