ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

0
120

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹرل ترکیہ میں منگل کے روز ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 2 کلومیٹرتھی زلزلے کے تازہ جھٹکوں سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان خصوصی طیارے سے ترکیہ روانہ

واضح رہے کہ ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 3700 سے زائد عمارتیں گرنے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیےریسکیو آپریشن جاری ہے۔


ترکیہ میں زلزلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی دردناک اور دل دہلادینے والی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن میں کہیں عمارتوں کو زمین بوس ہوتے تو کہیں ملبے میں پھنسے افراد کو مدد کیلئے پکارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ،گرتے اسپتال سےنرسوں نےمریضوں کو تنہا چھوڑکرجانےسےانکارکردیا

ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور اس سے پہلے کی تصاویر کو موازنہ کرکے نقصانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ترکی کے شہر غازی انتیپ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زلزلے سے قبل جو رہائشی عمارتیں پہلے آباد تھیں وہ اب ملبے کا ڈھیر بنی ہوئی ہیں۔


ایک اور تصویر میں قلعہ شہر غازی انتیپ میں قائم ہے جو 2000 سال سے زائد عرصے سے قائم تھا لیکن زلزلے کے نتیجے میں اس تاریخی قلعے کو بھی شدید نقصان پہنچا یہ قلعہ رومی سلطنت کے دوران تعمیر کیا گیا تھاحال ہی میں اسے ایک میوزیم کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔


ایک اور تصویر مسجد مالاطیہ کے ہیں جو زلزلے سے پہلے قائم تھی اور اب اسے بری طرح نقصان پہنچا ہےتاریخی مالاطیہ مسجد زلزلے کے مرکز سے 100 میل دور تھی، 1894 میں بھی آنے والے زلزلے نے اس مسجد کو نقصان پہنچایا تھا جس کی تعمیر دوبارہ کی گئی جب کہ 1964 میں بھی زلزلے نے مسجد کو ہلا کر رکھا دیا تھا۔

ہاتائے صوبے میں بحیرہ روم کی بندرگاہ کے قریب واقع شہر اسکندرون میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں اسکندرون کے چرچ کی تباہ حال تصویر بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

https://twitter.com/nanotrades24/status/1622781334384168960?s=20&t=cRvUjYrEc1ni6DwpcNFR_w
سوشل میڈیا پر ترکیہ میں زلزلے سے قبل کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں آسمان پر علی الصبح پرندوں کو بے چین سی کیفیت میں ادھر سے ادھر پھڑپھڑاتے دیکھا جاسکتا ہے پرندوں کے غیر معمولی رویے کے حوالے سے شیئر کی جانے والی وائرل ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے یہ ویڈیو پیر کے روز آنے والے زلزلے سے پہلے کی ہے۔

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

Leave a reply