امریکی زلزلہ پیما مرکز نے ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے 10 ہزار سے زائد اموات کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
باغی ٹی وی: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی ہے، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، بلند و بالا عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 4300 سے تجاوز کرگئی ہے ترکیہ میں اموات کی تعداد 3000 ست تجاوز کر گئی ہے-
ترکیہ وشام میں زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2600 سے تجاوز،ترکیہ میں متاثرین سخت مشکلات کا شکار
تاہم امریکی زلزلہ پیمامرکز نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی اموات کی تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شدید سرد موسم اور عمارتوں کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں تاخیر اور بڑے پیمانے پر پھیلی تباہی کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہے کہ ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 10 ہزار سے بھی بڑھنے کا اندیشہ ہے۔
پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی زلزلہ متاثرین…
امریکی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ47 فیصد امکان ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات ایک ہزار سے 10 ہزار تک ہوسکتی ہیں جبکہ 20 فیصد امکان ہے کہ اموات کی تعداد 10 ہزار سے ایک لاکھ تک جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3000 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔
دوسری جانب شام میں زلزلے سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1300 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔