ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بذریعہ سول بحری جہاز روانہ کردی گئی۔

باغی ٹی وی: این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے-

ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پرترکیہ وشام کےلیےامدادی سامان کی مذید کھیپ سول بحری جہازکے ذریعے روانہ کردی گئی ہے –


ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی سامان سےلدے 65 کنٹینرز سول بحری جہاز کےذریعے روانہ کئے گئے ہیں جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے 8 ہزار 200 لگ بھگ خیمے، 15 ہزار راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق امدادی سامان لے کر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز 15 دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اورشام میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں اب تک 50 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، زلزلے سے ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جبکہ اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے ۔

Comments are closed.