ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی،10 افراد ہلاک
استنبول: ترکیہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ ترکیہ کے صوبے بولو میں کے علاقے کارتالکیا کے 11 منزلہ ریزروٹ ہوٹل کی چوتھی منزل میں لگی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے آگ 11 منزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر رات 3 بجے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے دیگر منازل تک پھیل گئی اور تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
آگ لگنے سے گھبراہٹ کا شکار ہونے والے دو افراد نے چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا امدادی کاموں کے دوران 35 سے زائد بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 35 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے کے باعث ہوئیں۔
تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ حکومت کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔