ترکیہ کا آسمان خوبصورت ہری روشنی سے جگمگا اٹھا,ویڈیو

نظارہ ترکیہ کے مشرقی شہر ارض روم اور صوبے گوموش خانہ میں کیا گیا
0
33
meteor

ترکیہ کا آسمان شہاب ثقاب کی خوبصورت ہری روشنی سے جگمگا اٹھا۔

باغی ٹی وی : شہاب ثاقب کا نظارہ ویسے تو کم ہی کیا جاتا ہے لیکن یہ کسی جادوئی منظر سے کم نہیں جسے ہر کوئی اپنے کیمرے میں محفوظ کرنا چاہتا ہے ایسا ہی نظارہ ترکیہ کے آسمان پر بھی کیا گیا جہاں شہاب ثاقب نے آسمان پر ہری روشنی بکھیر دی یہ نظارہ دو روز قبل ترکیہ کے مشرقی شہر ارض روم اور صوبے گوموش خانہ میں کیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہورہی ہے-


امریکی خلائی ایجنسی کے مطابق، ناسا، meteoroids، یا "خلائی چٹانیں،شہاب ثاقب خلا میں موجود پتھر ہے، جب یہ زمین کے ماحول میں تیزی سے داخل ہوتا ہے تو یہ جگمگا اٹھتا ہے اور اپنے پیچھے روشنی چھوڑتا ہوا آگے بڑھتا ہے تاہم حکام نے ابھی تک اس چیز کی اصلیت کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت فراہم نہیں کی ہے یہ ہوائی واقعہ پرسیڈ میٹیور شاور کے چند ہفتے بعد آیا ہے، جو 17 جولائی اور 19 اگست کے درمیان سرگرم تھا۔

امریکی خاتون اول کا کرونا ٹیسٹ مثبت،کیا جوبائیڈن کے ہمراہ بھارت آئیں گی؟


ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ ہفتے کولوراڈو میں بھی دیکھنے میں آیا جب ایک دیوہیکل آگ کے گولے نے آسمان کو منور کر دیا۔ یہ 3:30 بجے کے قریب ہوا، اور صرف چند لوگ جو اس وقت جاگ رہے تھے اس کا مشاہدہ کر سکے بہت سے رہائشیوں نے اپنے دروازے کی گھنٹی اور حفاظتی کیمروں کے ذریعے بنائی گئی ویڈیوز کو شیئر کیا، جس میں آسمان میں آسمانی واقعہ کو ظاہر ہوتا دکھایا گیا-

ڈائنا سور کے قدموں کے11 کروڑ سال پرانے پیروں کے نشانات دریافت

Leave a reply