ترکی کو چاہیےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے، ترک سفیر

0
59

ترک سفیر نے کہا ہے کہ ترکی کو چاہیےکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے،ترک عوام کو چاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کی سیر کرے

تفصیلات کے مطابق احسان مصطفی یردوکل نے کہا ترک عوام کو چاہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پاکستان کی سیر کرے، جبکہ ترک کمپنیوں کو بھی چاہئے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرے۔ ترک کمپنی کی جانب اسلام آباد میں کھولے گئے ویزا و ٹریول سروس سنٹرکے افتتاح پر خطاب میں ترک سفیرنے مزید کہا کہ جس طرح ایک کمپنی نے پہلا ویزہ و ٹریول سنٹر کھولا ہے دیگر کمپنیاں بھی یہاں آکر سرمایہ کاری کریں کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کسی بھی ترک کمپنی کا اسلام آباد میں ترکش ویزا سنٹر کا کھلنا ایک اچھا شگون ہے، اس سنٹر کے کھلنے سے ترک جانے والے پاکستانیوں کو ویزا کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

ترک گروپ آف کمپنیزکے چیئرمین زہریا کرامان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ویزا سنٹر کھولنے کا مقصد دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ ترکی کی ضرب المثل ہے کہ ترکی کا دنیا میں ایک دوست ہے اور وہ دوست پاکستان ہے ،ہمیں امید ہے کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بھی ترکی کے عوام کیلئے اس طرح کے جذبات ہوں گے

Leave a reply