حکومت کی جانب سے وزارت توانائی پاور ڈویژن نے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا پلان تیار کر لیا۔

باغی ٹی وی کےمطابق 35 روپے ہر ماہ بجلی کے بل میں گھریلو صارفین سے وصول کئے جاتے ہیں،انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیاہے۔اگلے ہفتے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں یہ سفارشات پیش کی جائیں گی، 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید کمی کیلئے حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو گیا۔چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی گئی۔نیپرا کی سماعت میں حکومت کی درخواست پر فریقین کا موقف سنے جانے کے بعد بجلی کی قیمت میں 1.71 روپے فی یونٹ کی کمی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

پنجاب، قیدیوں کی سزا ؤں کا ریکارڈ آن لائن کر دیا گیا

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا

پاکستان میں دہشتگردوں، سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ،آرمی چیف

حکومت کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے، اشفاق ورک

Shares: