ٹی وی چینل کی ٹیم پر نشتر پولیس کا تشدد، صدر لاہور پریس کلب کی مذمت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدررائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے نیو نیوز کے ڈپٹی بیورو چیف میاں نوید اور انکی ٹیم کو دوران ڈیوٹی عطائیوں اور تھانہ نشترٹاﺅن کی پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے، حبس بے جا میں رکھنے اور کیمرے توڑنے کی شدید مذمت کی ہے۔
نیو نیوز کی ٹیم سرکاری ٹیم کے ہمراہ نشتر ٹاﺅن میں عطائیوں کے خلاف کارروائی میں مصروف تھی کہ اچانک عطائیوں نے ان پر حملہ کردیا جبکہ نشترٹاﺅن تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر عطائیوں کی سرپرستی کی اور نیو نیوز کی ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ کیمرے بھی توڑ دیئے۔
باغی ٹی وی کی ٹیم پر تھانہ باغبانپورہ کے ASI کا تشدد کیمرہ چھیننے کی کوشش اورگالیاں
کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم کی باغی ٹی وی ٹیم پر پولیس حملے کی مذمت
باغی ٹی وی ٹیم پر حملہ،ملی رکشہ یونین کا سی ٹی او آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان
باغی ٹی وی کو سچ دکھانے اورسچ بتانے پرپنجاب پولیس دشمنی پراترآئی،رپورٹنگ ٹیم پرایک بارپھرحملہ
صدرپریس کلب صدر ارشد انصاری نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عطائیوں اور پولیس کی جانب سے دوران ڈیوٹی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی ، تشدد اور کیمرے توڑنے کا واقعہ لاقانونیت کا بدترین مظاہرہ ہے جو صحافی برادری کے لئے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انھوںنے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ واقعہ کانوٹس لیکرملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر صحافی سخت اقدام پر مجبورہوں گے۔
باغی ٹی وی رپورٹنگ ٹیم پر تشدد، کراچی پریس کلب کی مذمت،کاروائی کا مطالبہ








