ہادی چٹھہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے.ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کیجانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دے دیا،جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ عدالت نے تفتیشی کو ہدایت کی کہ اسکو گرفتار کرکے کل پیش کریں،اس دوران ہادی علی چٹھہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔معزز جج نے کہا کہ آڈر اناونس ہوگیا ہے اب آپ کل ہی آئیں،بعد ازاں ہادی چٹھہ کو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کرلیا گیا۔











